مظفرگڑھ، تھانہ سٹی پولیس کی جرائم۔پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی

مظفرگڑھ، تھانہ سٹی پولیس کی جرائم۔پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں،

خطرناک مجرم اشتہاری سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شراب و چرس کی بھاری مقدار برآمد کر لی، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ ملک خرم کھر کی قیادت میں کارروائیاں کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد بلال چانڈیہ، سب انسپکٹر عبدالباسط نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش رمضان کو گرفتار کر کے 1060 گرام چرس، محمد ساجد کو گرفتار کر کے 114 لیٹر شراب برآمد جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ کے خطرناک مجرم اشتہاری یاسین کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Friday, May 8, 2020