ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کا قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی

مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کا قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی، ،قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزمان جدید ٹیکنالوجی سے ایک ہفتہ کے اندر  گرفتار، مشہور بھولا اور قصائی برادری کی 13 سالہ دشمنی کے نتیجہ میں نوجوان قیصر قتل ہوا تھا،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت کی روشنی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی زیر نگرانی ایس ایچ او دائرہ دین پناہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے احسان پور قصبہ کے مشہور بولا اور قصائ برادری کی دشمنی کے نتیجہ میں بولا برادری نے قصائ برادری کے قیصر عباس کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور ملزمان فرار ہو گئے تھے جسکا مقدمہ نمبر 155 مقتول کے بھائ  ساجد عباس کی مدعیت میں درج تھا وقوعہ کے روز سے ہی مکزمان کی گرفتاری کیلئیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئ تھیں اور بالآخر پولیس وقوعہ کے مرکزی ملزمان اقرار بھولا اور جاوید آبی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئ ایس ایچ او دائرہ عصمت عباس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے سمیت دیگر اضلاع میں بھی چھاپے مارے گئے ملزمان ریمانڈ جسمانی پر ہیں جن کے خلاف تمام شہادتیں اکٹھی کر کے چالان عدالت کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں یاد رہے کہ دونوں برادری کے ابتک تین اشخاص قتل ہو چکے ہیں*

Thursday, April 30, 2020