مظفرگڑھ، تھانہ سول لائن کی بڑی کارروائی

مظفرگڑھ، تھانہ سول لائن کی کارروائی، بیل ریڑھی مالک کو فائر مار کر بیل اور ریڑھی لے جانے والے ملزمان گرفتار، 2 لاکھ 50 ہزار مالیت کی بیل ریڑھی برآمد کرا لی گئی،
تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ شوگر مل شاہجمال روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ سول لائنز افتخارملکانی کی سربراہی میں  کام کرنے والی ٹیم نے گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں واردات کو ٹریس کرنے کا کام جاری تھا کہ مقدمہ نمبر 116/20 بجرم 394 کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ غریب مزدور کی بیل اور ریڑھی جسکی تقریبآ مالیت اڑھائی لاکھ بتائی جا رہی ہے کو برآمد کر کے مزدور کے حوالے کردیا گیا، ڈی پی او ندیم عباس نے غریب مزدور کی داد رسی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی

Saturday, April 4, 2020