کرونا وسے بچاؤ کیلئے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد

مظفرگڑھ، کرونا وسے بچاؤ کیلئے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، ملازمین کو بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایات  دی جا رہی ہیں، ڈی پی او ندیم عباس کا علی پور کا دورہ
تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں کرونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے دوران ڈی پی او ندیم عباس نے علی پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرکل علی پور و جتوئی کے پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ ڈی ایس پی علی پور مہر ناصر علی ثاقب کے ہمراہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ میٹنگ کی ، ڈی پی او نے پولیس ملازمین کو کرونا وائرس کی جنگ میں صف اول میں رہ کر فرائض کی ادائیگی پر شاباش دی اور حکومتی احکامات پر بہترین عملدرآمد پر بھی ملازمین کا حوصلہ بڑھایا، ڈی پی او ندیم عباس نے خدمت مرکز علی پور کی جلد تعمیر کیلئے بھی احکامات جاری کیئے تاکہ شہریوں کو مظفرگڑھ کا سفر نہ کرنا پڑے، ڈی پی او نے پولیس افسران سے کرائم کی صورتحال پر بھی میٹنگ کی اور ہدایات جاری کیں،

Monday, March 23, 2020