کوٹ ادو سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی

مظفرگڑھ (  ) ڈی پی او مظفر گڑھ کے وژن کی تکمیل، کوٹ ادو سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، بین الاصوبائ نقب زن گینگ سمیت موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار، 60 لاکھ روپے مالیت کا مالمسروقہ سمیت اسلحہ ناجائزبرآمد، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سربکف ہیں ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کے وژن کی تکمیل میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس ، ایس ایچ او کوٹ ادو عرفان عباس نے کامیاب کاروائ کرتے ہوئے بین الاصوبائ نقب زن گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا تھانہ دائرہ دین پناہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ گزشتہ ماہ  دائرہ دین پناہ اور کوٹ ادو میں 04 دوکانوں کو نقب لگا کر سامان سرقیدگی کا وقوعہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان تھا تاہم ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ، کوٹ ادو اور ٹیم میں شامل دیگر افسران کی انتھک محنت کی بدولت پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئ انہوں نے بتلایا بلال عرف بلاٹوڈی گینگ جو کہ پنجاب بھر میں وارداتیں کرتا ہے گینگ کے دوملزمان خاور شیر اور عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کا سرغنہ بلال اور دوسرا ممبر مجاہد مفرور ہیں جنکی گرفتاری کیلیئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں انہوں نے بتلایا ملزمان کے قبضہ سے 55 لاکھ 35 ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان سے اسلحہ ناجائز پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ایک اور کاروائ میں ایس ایچ او دائرہ تفتیشی افسر عرفان فیض ، علاوالدین ،سلیم مونڈا نے کاروائ کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے سرغنہ فرحان کھنڈ کو گرفتار کر کے4لاکھ 25 ہزار مالیت کے 10 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں جبکہ اسی گینگ کے دو ارکان کی گرفتاری کیلئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس افسران و اہلکاران سربکف ہیں اور اس ضمن میں تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں بعد ازاں ڈی ایس پی نے مالکان میں سامان تقسیم کیا،

Saturday, March 14, 2020