مظفرگڑھ ( )سلاخیں جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہیں ان کی مزید گرفتاریوں کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

مظفرگڑھ (  )سلاخیں جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہیں ان کی مزید گرفتاریوں کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا،ڈی پی او ندیم عباس کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری و شاہجمال روڈ پر ڈکیتی کی جائے واردات کا معائنہ
*تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس نے دفتر پولیس معمول کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل خود سماعت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے جبکہ ڈی پی او ندیم عباس نے تاندلیانوالہ شوگر مل شاہجمال روڈ جہاں تاجر کو نامعلوم ڈکیتوں نے فائر مار کر زخمی کیا وقوعہ کے فوری بعد وزٹ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے دریافت اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا، ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا جرائم۔پیشہ عناصر بزدل لوگ ہیں جو چھپ کے وار کرتے ہیں ان کا مقدر جیل ہے ان کو بہت جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائیگا اسی حوالے سے مظفرگڑھ شہر میں ایک مکمل میکنزم پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا جہاں جرائم پیشہ عناصر کو ایک جال میں قید کیا جائیگا، پولیس فورس کے جوان پہلے سے زیادہ مستعدی سے نوکری کر رہے ہیں اور چند شرپسند عناصر کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا ان چند شر پسند عناصر کو شہر کا امن خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، ڈی پی او نے تھانہ سنانواں پولیس اور تھانہ جتوئی پولیس کو خطرناک ڈکیت گینگز کی گرفتاری اسلحہ اور چھینے گئے مال کی بروقت برآمدگی پر شاباش دی اور دیگر پولیس افسران کو بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات جاری کیں،

Tuesday, February 4, 2020