مظفرگڑھ، انسانیت سے محبت، پنجاب پولیس کا شعار

مظفرگڑھ، انسانیت سے محبت، پنجاب پولیس کا شعار

تھانہ سٹی مظفرگڑھ قائمقام ایس ایچ او غزال حیدر نے رات کے پہر روڈ پر کھڑے ٹرک ڈرائیور سے ملاقات کی تو ٹرک ڈرائیور جو کہ کوئٹہ سے جھنگ جا رہا تھا کے ٹرک کا ٹائر پنکچر ہو گیا تھا تو گشت پر موجود قائمقام ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ غزال حیدر نے خود ٹائر اپنی گاڑی میں رکھوایا اور پنکچر کی دوکان کھلوا کر پنکچر لگوادیا اور گاڑی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گئی، ٹرک ڈرائیور کا پولیس کو خراج تحسین، ٹرک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ یہاں میں پریشان تھا اور کوئی جاننے والا بھی نہیں تھا پولیس نے اپنا سمجھا اور رات کے اس پہر مشکل حل کردی میں ہمیشہ مشکور رہونگا

Sunday, February 2, 2020