مظفرگڑھ( ) کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا،

مظفرگڑھ(    ) کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا،

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ملک محمد اشرف ماہڑہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف چالان اور ان کے والدین کو آگاہی کا آغاز کردیا، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کے مطابق شہریوں کی زندگیوں کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالنے دینگے، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف چالان اور ان کے والدین کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے اور یہی جرم دوبارہ کرنے پر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے والدین کو تھانہ بلا کر تنبیہہ کی جائیگی،

Monday, January 6, 2020