مظفرگڑھ( ) ڈی پی او ندیم عباس کی سنگین مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی،

مظفرگڑھ(               ) ڈی پی او ندیم عباس کی سنگین مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی، مظفرگڑھ شہر کے وسط کمیٹی چوک میں سر عام 8 سال پہلے فائر کر کے قتل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا،
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی  بابر مظفرگڑھ میں رہائش پذیر تھا کہ ایک مرغی فروش مشتاق  کی بیٹی کے ساتھ رشتہ طے ہو گیا جو کہ بعد میں لڑکی کے والد نے لڑکے کی بد چلنی پر اپنی بیٹی کا رشتہ دینے کا انکار کیا تو بابر نے مظفرگڑھ شہر کے وسط میں کمیٹی چوک مرغی فروش مشتاق کی دوکان پر جا کر سرپر سیدھے فائر کر دیئے جس سے مرغی فروش مشتاق کی موت واقع ہو گئی اور ملزم بابر مظفرگڑھ سے فرار ہو کر ڈیرہ اسماعیل خان، وانا اور قبائلی علاقے جات میں فرار ہو گیا، ڈی پی او ندیم عباس ضلع میں چارج سنبھالتے ہی سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کروا کر خود اس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں جس سے ضلع پولیس کو اہم۔کامیابیاں مل رہی ہیں، اسی سلسلے میں ایس ایچ او سول لائن حسین علی شاہ  نے ملزم بابر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتارکر لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ایس ایچ او سول لائن حسین علی شاہ اور پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،
جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم اشفاق بھٹہ کو گرفتار کیا گیا جس سے 1260 گرام چرس برآمد کی گئی اور اس پر مقدمہ 572/19 کے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی،ایک اور کاروائی میں ملزم وسیم بلال سے مقدمہ نمبر 346/19 کے تحت مبلغ 75000 روپے ریکوری کر کے مدعی کے حوالے کر دیئے گئے۔ مزید اسی ملزم وسیم بلال سے مقدمہ نمبر 438/19 بجرم 389 ت پ موٹر سائیکل برآمد کر کے مدعی کے حوالے کر دی گئی

Tuesday, December 31, 2019