مظفرگڑھ ( ) ایس ایچ او رنگپور کی ایک اور کامیاب کاروائی

مظفرگڑھ (               ) ایس ایچ او رنگپور کی ایک اور کامیاب کاروائی، پارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی

، کلمپ لگانے کا سامان، تیل اور دیگر سامان برآمد کرکے آئل مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی نے ایک اور بڑی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پارکو آئل ریفائنری سے کلمپ لگا کر تیل چوری کرنے والے کے خلاف گھیرا تنگ کرکے رنگپور کے علاقے جوانہ بنگلہ کے نزدیک فیصل آباد سے مظفرگڑھ آنیوالی تیل کی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کی تیل چوری کی کوشش ناکام بنادیا ہے اور موقع سے پائپ لائن میں کلمپ لگاکر تیل چوری کرنیوالا سامان اور تیل برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ تھانہ رنگپور کے ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی کے مطابق پولیس نے فیصل آباد سے پارکو قصبہ گجرات آنے والی پائپ لائن پر کلمپ لگاکر تیل چوری کی منصوبہ بندی کو بروقت پکڑلیا گیا ہے جس سے قومی ادارے کو کروڑوں روپے کے بڑے نقصان سے بچا گیا ہے۔ اور آئل مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس اور ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت خان گرمانی کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر کاروائی کا بھی آغاز کر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پارکو حکام کی طرف سے استغاثہ پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہرگز بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ جنکی نشاندہی کرلی گئی ہے اور جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیگی۔

Tuesday, December 31, 2019