مظفرگڑھ ( ) کرسمس کے موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کی طرف سے مسیح برادری کو نیک خواہشات اور ملازمین میں گفٹس،مٹھائی،نقد رقم اور دو یوم کی رخصت کی منظوری،

مظفرگڑھ (       ) کرسمس کے موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ کی طرف سے مسیح برادری کو نیک خواہشات اور ملازمین میں  گفٹس،مٹھائی،نقد رقم اور دو یوم کی رخصت کی منظوری،
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعداللہ خان کے ہمراہ  کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جسمیں مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کو مںارکباد، ڈی پی او نے کرسمس کے موقع پر ملازمین مسیح برادری میں تحائف، نقد رقم ، مٹھائی اور دو یوم کی چھٹی دینے کی منظوری دی تاکہ وہ۔کرسمس کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ مناسکیں، مسیح برادری کے ملازمین نے ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کو انکی طرف سے خوشیاں دینے پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کی کرسمس کے موقع پر وہ اپنے محکمے کے مسیح ملازمین کے ساتھ ان کی تمام برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، ڈی پی او کا۔مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کیسیح برادری کیلئے کرسمس کے موقع پر انہوں مظفرگڑھ پولیس کی طرف سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں جہاں 500 سے زائد پولیس کے ملازمین و افسران سیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور کیئے گئے ہیں، اہم پروگرامز کو زیادہ سیکیورٹی اور واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ڈولفن سکواڈز کو بھی کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعیناتی کی گئی ہے،

Tuesday, December 24, 2019