مظفرگڑھ ( ) بچوں سے جنسی جرائم،پولیس کا بروقت ریسپانس

مظفرگڑھ (       ) بچوں سے جنسی جرائم،پولیس کا بروقت ریسپانس ، 5 سالہ معصوم بچی  سے زبردستی زنا حرام اور خلاف وضع فطری فعل کرنے والا درندہ صفت انسان پولیس نے گرفتار کر لیا،
تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے سے پولیس کو اطلاع ملی کہ 5 سالہ معصوم بچی (ک) جسکا والد شہر سے باہر مزدوری کرنے کیلئے گیا ہوا تھا گھر سے باہر ٹافی والی دوکان پر گئی اور واپس نہ آئی تو دوسرے گھر والے پتہ کوئی کرتے گلی میں پہنچے تو بچی کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں قریب پہنچے تو ملزم اسامہ کو دیکھا جو زبردستی زنا حرام کر کے معصوم کلی کو مسل رہا تھا فوری شلوار پہن کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس اطلاع پر پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے فوری موقع پر پہنچی، اسی لمحہ ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری اور ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ عبدالروف بھی موقع پر پہنچے، بچی کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ 377، 1۔376 اور 367 اے جیسے سنگین دفعات کے تحت درج کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی خصوصی ہدایات پر بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر فوری ریسپانس اور ایس او پی کو مکمل طور فالو کیا جا رہا ہے جس سے ملزم کو عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا دلوائی جائیگی،

Thursday, December 5, 2019