مظفرگڑھ، تھانہ قریشی کے علاقے نوجوان لڑکی کی خودکشی یا قتل؟ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس جائے موقع پر پہنچ گئے،

مظفرگڑھ، تھانہ قریشی کے علاقے نوجوان لڑکی کی خودکشی یا قتل؟ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس جائے موقع پر پہنچ گئے،
تھانہ قریشی کے علاقہ میں 15 سالہ بچی کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا جہاں ایس ایچ او تھانہ قریشی موقع پر پہنچے اور حقائق معلوم کرنے کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے پولیس کو لعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کی اور دیگر شواہد اکٹھے کرنیکی ہدایات جاری کیں، خودکشی واقعہ پر مزید شواہد اور علاقے سے معلومات اکٹھی کی جا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، پولیس کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچی کے والد کا ذہنی توازن درست نہ ہونے پر بچی اپنی ماں کے ساتھ ماموں کے گھر رہائش پذیر تھی اور قریبی نانا کے گھر میں جا کر نیم کے درخت پر اپنے دوپٹے کو باندھا اور نیچے جھول گئی جس سے اسکی موت واقع ہو گئی، تاہم ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے خود موقع پر جا کر تمام شواہد کا جائزہ لیا اور ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تمام زاویوں سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ خودکشی کے ایسے  کسی بھی کیس میں ذرا بھی شک ہو گا تو تمام زاویے سے تفتیش مکمل کی جائیگی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائگا،

Thursday, December 5, 2019