مظفرگڑھ، گرل چائلڈ کا عالمی دن

مظفرگڑھ، گرل چائلڈ کا عالمی دن، مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد گجر، سماجی راہنما ام کلثوم سیال و دیگر کا تقریب سے خطاب
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر خواتین بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا، مرکزی تقریب مظفرگڑھ پولیس لائنز میں منعقد کی گئی جہاں ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر نے صدارت کی، تقریب میں خصوصی طور صرف خواتین پولیس افسران و ملازمان اور سول سوسائٹی کی ساجی راہنما خواتین کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں ام کلثوم سیال، نجمہ ناہید صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور کشمیری بچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے حوالے گفتگو کو، تقریب کے اختتام پر شرکا نے ریلی بھی نکالی اور کشمیر کے حق میں نعرے بھی بلند کیے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی او، ز، ایس ایچ او،ز نے اپنے اپنے علاقہ میں منعقد کی گئی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اور کشمیری بچعں کے ساتھ اظہار یکجہتی مناتے ہوئے انڈیا کیطرف سے جاری ظلم و جبر پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کی، مقررین کا تقریبات میں کہنا تھا کہ وہ وقت قریب آ گیا جب ظلم کا نام و نشان مٹ جائیگا اور انڈیا بربادی کی نہج پر پہنچ جائیگا، اب اقوام عالم کے مسلمانوں کے دل دھڑکنیں ایک ساتھ دھڑکتی ہیں، کشمیری مسلمانوں پر ہونے والا ہر ظلم مسلمان   اپنے جسم میں محسوس کرتے ہیں انشاءاللہ بہت جلد کشمیری مسلمانوں کا آزادی کی نعمت مل جائیگی،

Friday, October 11, 2019