کرمداد قریشی( ) تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی۔۔2عدد دیسی شراب کی چالو بھٹیاں۔460 لیٹر اور20 شاپر شراب برآمد ۔ملزمان گرفتار ۔مقدمات درج ۔۔ معززین کا پولیس ٹیم سمیت ایس ایچ او کو خراج تحسین ۔۔

کرمداد قریشی(      ) تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی۔۔2عدد دیسی شراب کی چالو بھٹیاں۔460 لیٹر اور20 شاپر شراب برآمد ۔ملزمان گرفتار ۔مقدمات درج ۔۔ معززین کا پولیس ٹیم سمیت ایس ایچ او کو خراج تحسین ۔۔
تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی کے ایس ایچ او ملک عمران حمید ماڑھا نے منشیات کے خلاف دلیرانہ کاروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز علاقہ میں جرائم کی پڑتال کیلئے نوید آفتاب خان سب انسپکٹر۔طارق حسین اے ایس آئی۔عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی کو اہلکاروں کے ساتھ  ٹیموں کی شکل میں علاقہ میں بھیجا۔طارق حسین اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی شہباز حسین ولد اعجاز حسین تھڑی کو 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی ۔240 لیٹر شراب۔100لیٹر لہن آلات کشیدہ برآمد کرکے موقع پر گرفتار کرلیا۔ عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی ارشاد حسین ولد اللہ ڈیوایا قوم سہرانی سے 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی220 لیٹر شراب۔150لیٹرلہن کشیدہ سامان برآمد کرکے گرفتار کیا۔نوید آفتاب خان سب انسپکٹر نے مخبری پر موٹر سائیکل رکشہ پر سوار موضع نورن چھجڑا کے رہائشی شوکت حسین ولد غلام رسول چھجڑا کو 20 شاپر شراب کے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئیے گئے۔معززین علاقہ نے منشیات کے خلاف دلیرانہ کاروائیوں کی مسلسل کامیابیوں پر  ایس ایچ او ملک عمران حمید ماڑھا ۔ نوید آفتاب خان سب انسپکٹر۔ طارق حسین اے ایس آئی۔عبدالحمیدگورمانی کو خراج تحسین پیش کیا.

Tuesday, October 8, 2019