مظفرگڑھ( )تھانہ خانگڑھ کے علاقے کراچی روڈ پر پولیس اہلکار حیدر علی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا خطرناک ملزم گرفتار کر لیا گیا، صادق علی ڈوگر ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(     )تھانہ خانگڑھ کے علاقے کراچی روڈ پر پولیس اہلکار حیدر علی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا خطرناک ملزم گرفتار کر لیا گیا، صادق علی ڈوگر ڈی پی او مظفرگڑھ
تفصیل کے مطابق گذشتہ شب کراچی روڈ علاقہ تھانہ خانگڑھ پر مسلح شخص کا شہریوں پر پستول تان کر فائرنگ کرنے والے اور جب پولیس اہلکا حیدر خان اس کو گرفتار کرنے کیلئے آگے بڑھا تو اس پرفائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ارشاد چمچی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر پولیس جوان کو زخمی کر نے والے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے، ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کهوسہ کی سربراہی میں تھانہ خان گڑھ  کےایس ایچ او انسپکٹر محمد سلیم جتوئی کی سپیشل ٹیم سب انسپکٹر مظہر سعید کی قیادت میں  پولیس ٹیم نے دن رات ایک کر کے چھاپے مار کر جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ٹریس کر کے بہت کم وقت میں گرفتار کر کے حوالات میں بند بھی کر دیا، خطرناک ملزم ارشاد عرف چمچی نے ایک روز قبل کراچی ملتان روڈ خانگڑھ میں کھلے عام عوام کے سامنے فائرنگ کر کے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو فائر مارے تھے، ملزم ارشاد چمچی قبل ازیں تھانہ خانگڑھ کے سنگین نوعیت کے 7 مقدمات میں چالان ہوچکا ہے، 
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سماج دشمن عناصر کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اتنے کم وقت میں پولیس خان گڑھ کی اتنی بڑی کارروائی پر پولیس ٹیم خان گڑھ شاباش کی مستحق ہے،

Monday, October 7, 2019