مظفرگڑھ، انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) کی کاروائی، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل ہینڈلر گرفتار کر لیا گیا

مظفرگڑھ، انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) کی کاروائی، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل ہینڈلر گرفتار کر لیا گیا
 تفصیل کے مطابق دوران جنرل چیکنگ داخلی و خارجی راستہ ضلع مظفرگڑھ ہیڈ پنجند بذریعہ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف علاقہ تھانہ صدر علی پور ایک مشکوک موٹر سائیکل روکا جسکی سوفٹ وئیر کے ذریعہ چیکنگ کی گئی تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹیں غلط لگی ہوئی ہیں اور جب اس کا انجن اور چیسس نمبر چیک کیا گیا تو موٹر سائیکل کا مقدمہ راہزنی میں ریکارڈ آ گیا، ملزمان نے راہزنی کی ورادت کے دوران علاقہ تھانہ سٹی علی پور روڈ پر سے شریف شہری سے اسلحہ کے زور پر یہ موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لیے تھےٗ جسکا مقدمہ نمبری 108/19 بجرم 392 درج رجسٹرڈ ہوا تھا، تاہم اس موٹر سائیکل کی برامدگی اور ملزم کی گرفتاری سے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملیگی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی طرف سے (AVLS) ٹیم کو شاباش

Wednesday, September 11, 2019