مظفرگڑھ، تھانہ سنانواں پولیس کا شراب کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ

مظفرگڑھ، تھانہ سنانواں پولیس کا شراب کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ، سینکڑوں لیٹر شراب، مختلف برانڈ کے سٹکرز، نئی اقسام کی بوتلیں، پیکنگ کا دیگر سامان برامد کر کے دونوں مالکان کو گرفتار کر لیا گیا،
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ڈی ایس پی کوٹ ادو سعداللہ خان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریلوے ٹریک قصبہ سنانواں میں چھاپہ مار کر 150 ولائتی پیکنگ میں بوتلیں 200 لٹر شراب اور ولائتی برانڈ کے سٹکرز اور پیکنگ کا دیگر سامان اور 11 ہزار روپے نقد رقم برامد کرتے ہوئے فیکٹری مالکان ذولقرنین اور ناصر کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او سنانواں نے کچھ روز قبل 52 کلوگرام چرس برامد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 3 لاکھ نقد رقم بھی برامد کی تھی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،

Tuesday, August 27, 2019