) شہدائے پولیس ہمارا فخر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا یوم شہدا پولیس لا مظفرگڑھ پولیس لائن میں تقریب سے خطاب

مظفرگڑھ (       ) شہدائے پولیس ہمارا فخر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا یوم شہدا پولیس لا مظفرگڑھ پولیس لائن میں تقریب سے خطاب
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس لائنز میں 4 اگست یوم شہدا کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا بھی، اس کے مہمان خصوصی اور ڈی پی او پنڈال میں تشریف لائے جہاں مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد شبیر نے کیا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ محمد حنیف اے ایس آئی نے ہدیہ نعت پیش کیا، تقریب میں شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جہاں تمام شرکا نے کھڑے ہو کر سماعت کیا، تقریب میں آئی جی پنجاب کا شہدا پولیس کیلئے ویڈیو بیان بھی دکھایا گیا جسمیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہر گز شہدا کی فیملیز سے الگ نہ سمجھا نہ جائے میں خود ہر شہید کی فیملی کے ساتھ ہوں، تقریب میں مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے جاری کیا گیا شہدائے پولیس کینہاد کیں ملی نغمہ معہ ویڈیو چلایا گیا، کنسٹیبل عبدالغفار کی بیوی نے شہدائے پولیس لو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملی نغمہ سنایا جس کی تمام شرکا نے داد دی اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام بھی دیا، تقریب میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے بھی خطاب کیا اور شہدا کو ان کی قربانی اور بہادری پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فیملیز کیلئے اپنے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا اور ان کا کہنا تھا کہ شہید کی فیملیز کے جان و مال، عزت و آبرو کے محافظ ہیں، اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے شہید رضاکاروں کی مالی امداد کیلئے پولیس ماہانہ 10 ہزار وظیفہ بھی ان کی فیملیز کے لیئے جاری کردیا، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے بھی اپنے خطاب میں شہدا پولیس کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ان کیلئے مقدم ہیں اور ان کی فیملیز کے اگرپولیس کے علاوہ بھی مسائل ہیں تو ہروقت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان کے تمام مسائل حل کرینگے، اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شہدا کی فیملیز میں تحائف اور نقدی تقسیم کی، مظفرگڑھ پولیس کے 22 شہدا میں سب انسپکٹر محمد افضل،  اے ایس آئی لطیف اللہ، اے ایس آئی محمد اکرم،  رشید احمد، نذر محمد، فداحسین، ممتاز احمد، مختار حسین، عبدالرشید، محمد آصف، پیر بخش، محمد ارشد، محمد اسلم، سجاد حسین، محمد اقبال، سیف اللہ، ممتاز احمد، ساجد پرویز، عابد حسین، بشیر احمد، فاروق لنگاہ اور ظہیر اظہر شامل ہیں، تقریب میں جہاں خصوصی طور پر مظفرگڑھ پولیس کے 22 شہدا کی فیملیز نے شرکت کی، فیملیز کے علاوہ ضلع بھر کے ایس ایچ او، ز، ایس ڈی پی او، ز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، صحافی برادری، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

Sunday, August 4, 2019