مظفرگڑھ، اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین

مظفرگڑھ، اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، بیٹا اپنے ہی باپ سے خود 7 لاکھ روپے تاوان مانگتا رہا، پولیس نے لاہور سے بازیاب کرالیا
تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی سعید احمد نے پولیس کو درخواست دی کی اس کے بیٹے شہباز کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا جس پر تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا، خودساختہ مغوی ہلے ملتان پھر راولپنڈی اور پھر لاہور پہنچا جہاں پولیس بھی اس کے پیچھے پیچھے اس کو ٹریس کرتی رہی کہ آخرکار لاہور بادامی باغ سے اسے برامد کر لیا، تاہم ابتدائی تحقیقات میں مسمی شہباز نے بیان دیا کہ اس نے خود والدین کو پریشان کرنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور 7 لاکھ خود ہی اغوا کار بن کر بذریعہ میسجز مانگتا رہا، والدین کو جب ان کے خودساختہ بیٹے سے ملنے کیلئے تھانہ بلایا گیا تو والد تفتیشی افسر محبوب اللہ کو چومتے رہے اور ایس ایچ او کوٹ ادو علی عمران عباسی کو زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کرتے رہے،

Friday, August 2, 2019