بھاری نفری کا گرینڈ سرچ آپریشن

مظفرگڑھ (        ) تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کا گرینڈ سرچ آپریشن، کرایہ داری ایکٹ، منشیات ایکٹ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت 8 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر

تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کیطرف سے گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری کے ساتھ ساتھ، ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاران و افسران پر مشتمل 300 سے زیادہ آفیشلز نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ سول لائن کے علاقوں ترکی کالونی اور بائی پاس کے آس پاس نئی آبادیوں میں کیا گیا،سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک ڈیوائسز،سے 200 سے زائد مشکوک افراد کی تصدیق اور 120 گھروں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان سے 50 لٹر شراب،1 ملزم سے پستول 30 بور جبکہ 5 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، گرینڈ سرچ آپریشن سے شریف شہریوں مے زبردست فیڈ بیک دیتے ہوئے کہا گرینڈ سرچ آپریشنز سے شریف شہری خود کو پہلے سے محفوظ جبکہ جرائم پیشہ افراد خوف میں مبتلا ہوتے ہیں، شہریوں نے اس بہترین اقدام پر ڈی پی او مظفرگڑھ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری رہیگا،

Thursday, August 1, 2019