، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمرصاحب کا مظفرگڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ(         ) پولیس جدت کے ساتھ عوام کو خدمات بہم پہنچا رہی ہے، پولیس فورس کی ویلفیئر ترجیح اس کے بدلے ان کا عوام سے مثالی رویہ ہونا چاہیئے، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کا مظفرگڑھ کا دورہ
 تفصیل کے مطابق آر پی او عمران احمر نے اپنی تعیناتی کے بعد مظفرگڑھ کا دورہ کیا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے باہر استقبال کیا، آر پی او کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، آر پی او عمران احمر نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ نئے قائم ہونے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے 15 کو جدید کمپیوٹرز سے منسلسک سسٹم، وہیکل ٹریکنگ اور دیگر چیک کیئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں ضلعی فرنٹ ڈیسک آفس، میڈیا کنٹرول روم اور آئی ٹی برانچ کا معائنہ کیا، اس کے بعد آر پی او نے ڈی پی او اور ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ چوہدری سجاد احمد گجر کے ہمراہ خدمت مرکز کا دورہ کیا اور پولیس لائن میں سٹیٹ آف دی آرٹ قائم ہونے والے ڈرائیونگ سکول کا افتتاح بھی کیا، آر پی او نے نئی قائم ہونے والی کینٹین کا بھی وذٹ کیااور زیر تعمیر پولیس ہسپتال کا بھی معائنہ کیا، ڈی پی او نے پورے پنجاب میں دھوم مچانے والی مظفرگڑھ پولیسنکی ڈولفن فورس کا بھی معائنہ کیا موٹر سائیکلوں کو دیکھا اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ہدایات دیں، ڈی پی او نے پولیس لائن میں پولیس دربار سے بجی خطاب کیا جسمیں آر پی او کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح پولیس ملازمین کی ویلفیر ہے اس کے بعد ہماری ڈیمانڈ ہے کی عوام کے ساتھ حس و سلوک سے پیش آئیں، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ سرپرائز وزٹس بھی کرینگے اور اسطرح اقدامات کریں کہ پولیس افسران و ملازمان کو پھر شرمندگی نہ ہو، پولیس کا رویہ عوام اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مثالی ہونا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ تھانوں کی صفائی اور وردی صاف ستھری ہونی چاہیئے، پولیس لائن میں پولیس فورس اور مہانوں کیلئے کھانےبکا بجی انتظام کیا گیا تھا بعدازاں ڈی پی او دفتر میں آر پی او نے پارلیمنٹیرین، تاجر برادری، میڈیا برادری اور ضلع بھر کے ایس ایچ او، ز کے اور ایس ڈی پی او، ز کے ساتھ کرائم میٹنگ بھی کی، اس کے بعد آر پی او ڈی پی او مظفرگڑھ کے ساتھ تھانہ خانگڑھ میں موبائل خدمت مرکز کا افتتاح اور کوٹ ادو میں خدمت مرکز کا افتتاح بھی کرینگے،

Thursday, July 25, 2019