سیلاب کے وقت امدادی سرگرمی

مظفرگڑھ(       ) جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیوں اور سیلاب کے وقت امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کی دریائی چوکیاں بہت اہم ہیں، کشتیوں کے ذریعے پولیس کا دریائی گشت اور ڈولفن فورس کا گشت مزید بڑھایا جائیگا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا دریائے سندھ کے پار مظفرگڑھ پولیس کی دریائی چوکیات کا دورہ
تفصیل کے مطابق دریائے سندھ میں تغیانی اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی علی پور چوہدری آصف رشید کے ہمراہ دریائے سندھ کے پار دریائی چوکیوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چوکی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی رہائش و دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی بات چیت کی، ڈی پی او نے پولیس چوکی پر موجود دیگر سہولیات کو بھی چیک کیا، ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کو دریا میں موٹر بوٹس کے ذریعے اور کچی ایریاز میں ڈولفن فورس کے گشت بڑھانے اور دیگر مختلف ہدایات جاری کیں اور ایس ایچ او کو ملازمین کی سہولیات اور ان کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیئے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آس پاس کی آبادی اور ممکنہ خطرات کے حوالے اور نقصان کو کم سے کم کرنے کی آگاہی لی، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی دریائی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کو تیراکی کی بہترین تربیت دی گئی ہے جو نا صرف مجرمان کے خلاف بر سر پیکار ہیں بلکہ ناگہانی آفات میں بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور پولیس کے جوان کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے دریائی چوکیوں پر دورہ کے دوران ایس ایچ او خیرپور سادات فرحت عباس بھی موجود تھے جن کو ڈی پی او نے ملازمین کی حاضری ہقینی بنانے سمیت مختلف ہدایات جاری کیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس کا ہر جوان صحرا ہوں یا دریا، دن ہو یا رات، شہر ہوں یا گاؤں عوام کے جان و مال، عزت آبرو کے تحفظ کیلئے ہر وقت ہر جگہ کوشاں ہے،

Thursday, July 18, 2019