ناصر نواز صاحب ان کی مظفرگڑھ میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پش کیاDSP

مظفرگڑھ (     ) ڈی ایس پی ناصر نواز نے کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر منوائے ان کی مظفرگڑھ پولیس کیلئے گران قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر
تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز کے مظفرگڑھ سے سرگودھا تبادلہ کے موقع پر ان کی مظفرگڑھ میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پش کیا ان کا کہنا تھا کہ بہت کم عرصہ ان کی مظفرگڑھ میں تعیناتی رہی تاہم اس مختصر مدت میں انہوں ہر مشکل سے مشکل ٹاسک کو نہائت کامیابی سے حل کیا اور اپنے سرکلز کو بہترین انداز سے لیڈ کیا، ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر نے بھی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی کے حسن و اخلاق سے وہ بہت متاثر ہیں بہت زیادہ رش ورک کے باوجود ان کا رویہ ہمیشہ پیار و محبت والا رہا، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعد اللہ خان اور انسپکٹر مہر عبدالستار نے بھی ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، افسران نے ڈی ایس پی صدر سرکل کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیئے، مزید براں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا بھی اہتمام کیا جہاں انہوں نے ہر نئے آنے والے شہری کو براہ سماعت خود سماعت کی اور سابقہ پیش ہونے والے شہریوں کی درخواست اور ان پر دیئے گئے احکامات پر عملدارمد کی رپورٹ بھی طلب کی، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہر شہری کے مسئلے کا فوری حل ان کی اور ان کے سٹاف کی ترجیح ہے اور ہر شہری کے ساتھ حسن و اخلاق سے پیش آنے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں،

Friday, July 12, 2019