پولیس لائنز مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

مظفرگڑھ (       ) پولیس لائنز مظفرگڑھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی لی، 
تفصیل کے مطابق سوموار علی الصبح ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیطرف سے مظفرگڑھ پولیس لائن میں پریڈ گراؤنڈ میں پولیس فورس کے جوانوں کی فٹنس اور استعداد کار چیک کر نے کیلئے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس ک ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی کے چبوترے سے سلامی دی ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی لی، پریڈ کے بعد ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مظفرگڑھ پولیس کی سرکاری گاڑیوں کی بھی فٹنس چیک کی اور ان کی درستگی اور مینٹیننس کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، ڈی پی او نے بعدازاں پولیس کے جوانوں کے ساتھ پولیس لائن میس ہال میں ناشتہ بھی کیا اور پولیس کے جوانون سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی ان کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے،

Abbas Official Website Handler

Monday, July 8, 2019