کھلی کچہریوں کا انعقاد

مظفرگڑھ (        ) شہریوں کے پولیس متعلق مسائل فوری حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، شہری براہ راست مسائل کا حل پا کر مطمئن نظر آتے ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر 
تفصیل کے مطابق ہفتہ وار شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں موسم میں گرمی کی شدت کی وجہ سے دفتر میں ائیر کنڈیشنٍڈ ماحول میں مسائل کی سماعت کی گئی جہاں شہریوں کے مسائل متعلقہ افسران کو ٹیلی فونک ہدایات دیکر حل کرائے گئے اور انکوائری معاملات پر افسران بالا کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے انچارج کمپلینٹ سیل شائستہ بانو اور سب انسپکٹر میاں زوہیب مکول کو شہریوں سے متعلقہ پولیس افسران کا آپس میں رابطہ کروانے، ہدایات پر عملدرامد کروانے اور شہریوں کو مطمئن کرنے تک مکمل فیڈ بیک لینے کی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ غریب اور متوسط طبقے سے آنے والا شخص اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہمارا مہمان ہوتا ہے اور ہمیں اسکی دادرسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے ہوتے ہیں اس کے علاوہ بھی ہمیں اس کو دفتر میں ایک بہترین ماحول بھی فراہم کرنا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ہے اور ہمیں اس کی مخلوق سے اسی طرح پیش آنا چاہیئے، میری تھانے میں موجود پولیس افسران و ملازمان کو یہی ہدایات ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے بے حد پیار اور شفقت کریں، ان ہدایات پر عمل پیرا ہو کر پولیس افسران و ملازمان دنیا و آخرت مین سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں،

Friday, July 5, 2019