مظفرگڑھ پولیس اور چناب کنارہ پارک انتظامیہ کا مظفرگڑھ پولیس کی فیملیز اور بچوں کیلئے فیملی گالا کے انعقاد کو حتمی شکل دیدی گئی

مظفرگڑھ پولیس اور چناب کنارہ پارک انتظامیہ کا مظفرگڑھ پولیس کی فیملیز اور بچوں کیلئے فیملی گالا  کے انعقاد کو حتمی شکل دیدی گئی
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر اور منیجنگ ڈائریکٹر چناب کنارہ پارک نعیم احمد خان بلوچ کی طرف سے مظفرگڑھ پولیس کی فیملیز اور بچوں کی تفریحی کیلئے بہت بڑے اور اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسمیں چناب کنارہ پارک کی انٹری، پارکنگ، تمام قسم کے جھولے، گھڑ سواری، اونٹ سواری سمیت تمام سہولیات فری دی جائیں گی اس کے علاوہ مظفرگڑھ پولیس کے جوانوں، فیملیز اور بچوں کیلئے کھانے، کولڈ ڈرنکس اور آئسکریم کا فری انتظام بھی کیا گیا ہے، پولیس کے پروگرام کے دوران سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیئے جارہے ہیں، پولیس افسران و ملازمان اور ان کی فیملیز درج ذیل شیڈول کے تحت اس گرینڈ پروگرام میں شامل ہو سکیں گے، 
پارک/ایڈریس چناب کنارہ پارک پل چناب مظفرگڑھ 
تاریخ 6 جولائی 2019 بروز ہفتہ
پروگرام وقت داخلہ اور اختتام 5 بجے تا رات 10 بجے
نوٹ داخلہ سروس کارڈ سے مشروط ہو گا اور مرد و خواتین کےلیے علیحدہ علیحدہ انتظام کیا جا رہا ہے،
پروگرام میں ملک پاکستان کے نامور میجیشیئن ارشد علی بادی بھی میجک شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

 

 Ghulam Abbas Official website handler

Tuesday, July 2, 2019