ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں مظفرگڑھ، علی پور اور کوٹ ادو میں پولیس کا فلیگ مارچ

مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی نگرانی میں مظفرگڑھ، علی پور اور کوٹ ادو میں پولیس کا فلیگ مارچ،
تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں، اسی سلسلہ میں مظفرگڑھ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ریحان الرسول خان افغان اور ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر نواز کی قیادت میں پولیس کا گلیگ مارچ کیا جسمیں موٹر سائیکل سکواڈ، ایلیٹ پولیس کی گاڑیاں، ٹریفک سٹاف کی گاڑیاں شامل تھیں، مظفرگڑھ میں فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوا جو کچہری چوک،جھنگ موڑ،ریلوے پھاٹک،ریلوے سٹیشن،شیروانی چوک، گنیش واہ چوک،تلیری بائی پاس، باغ ارم، قنوان چوک، تھل چوک اور بستی مہاراں سے ہوتے ہوئے واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا، علی پور میں ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کی نگرانی میں فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا جسمیں سرکل علی پور اور سرکل جتوئی پولیس کے ایس ایچ او، ز سمیت ٹریفک سٹاف اور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں نے حصہ لیا، فلیگ مارچ تھانہ سٹی علی پور سے شروع ہوتا ہوا سرکلر روڈ علی پور، مکول چوک، مکول چوک، جتوئی چوک، اقبال چوک، ڈی ایس پی چوک، بہاول نالہ، سیت پور چوک، سلطان پور،خیر پور سادات، دعبار محب فقیر ،خیر پور چوک سے ہوتا ہوا سٹی علی پور تھانے کے قریب اختتام پذیر ہوا، اسی طرح کوٹ ادو میں ڈی ایس پی کوٹ ادو منور بزدار کی قیادت میں کوٹ ادو پولیس، سرکل کے ایس ایچ او،ز نفری، پولیس وینز،ٹریفک سٹاف اور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں پر مشتمل فلیگ مارچ کا اہتممام کیا گیا ،فلیگ مارچ کوٹ ادو شہر سے جی ٹی روڈ، شمالی پھاٹک، لنک ریلوے روڈ ،بائی پاس سے ہوتا ہوا تھانہ چوک کوٹ ادو پر اختتام پذیر ہوا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ پولیس فورس ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور فلیگ مارچ کا مقصد جرائم پیشہ افراد کو یہ بتانا تھا کہ پولیس فورس ہر وقت اک نئے جذبے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے،

Sunday, May 12, 2019