ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا خدمت مرکز، تھانہ سٹی و صدر مظفرگڑھ،سنانواں، محمودکوٹ،کوٹ ادو،دائرہ دین پناہ اور رمضان بازاروں کا دورہ،

مظفرگڑھ (          ) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا خدمت مرکز، تھانہ سٹی و صدر مظفرگڑھ،سنانواں، محمودکوٹ،کوٹ ادو،دائرہ دین پناہ اور رمضان بازاروں کا دورہ،
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے خدمت مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں، ڈی پی او مظفرگڑھ میں تھانہ سٹی اور تھانہ صدر مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور فرنٹ ڈیسک پر جرائم۔کی صورتحال اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کو چیک کیا ،ڈی پہ او صفائی کا نظام بھی چیک کیا اور مزید بہتری اور زیادہ سے زیادہ گرینری کی ہدایات جاری کیں، بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ سنانواں،محمودکوٹ،کوٹ ادو اور دائرہ دین پناہ اور رمضان بازاروں کا دورہ کیا، ڈی ایس پی کوٹ ادو منور بزدار بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او نے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسکس پر جرائم کی صورتحال اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور تھانہ کی صفائی اور شجرکاری مہم کے حوالے سے بھی بیکنگ کی،ڈی پی او نے رمضان بازاروں کو بھی چیک کیا شہریوں اور دوکانداروں سے ملاقات کی اور ان کی دی جانیوالی سہولیات کو بھی چیک کیا، ڈی نے آخر میں تھانہ دائرہ دین پناہ کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی پولیس کی ڈکیتی گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی پر لوٹا گیا مال جسمیں  4 موٹر سایکلیں ،2 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور ایک کار مالیتی 20 لاکھ روپے مالکان میں تقسیم کیئے، ڈی پی او نے بہترین کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کلیم اللہ گادھی معہ پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا،

Thursday, May 9, 2019