ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ قریشی کے علاقے نامعلوم ملزمان کیطرف سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری کی ترکی(انڈس) ہسپتال مظفرگڑھ میں عیادت کی،

 ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تھانہ قریشی کے علاقے نامعلوم ملزمان کیطرف سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری کی ترکی(انڈس) ہسپتال مظفرگڑھ میں عیادت کی، 
تفصیل کے مطابق گذشتہ شب تھانہ قریشی کے علاقے ترکی ہسپتال کا ملازم ارشد جاوید کو روڈ پر نامعلوم افراد نے راہزنی کی کوشش پر مزاحمت میں ارشد جاوید کو زخمی کر کے فرار ہو گئے ے تھے، جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز جائے موقع پر پہنچے تھے اور شہری کو ترکی ہسپتال ریفر کرادیا تھا واقعہ کاقدمہ تھانہ قریشی میں درج کردیا گیا، ڈی پی او۔مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ترکی ہسپتال جا کر زخمی شہری سے ملاقات کی، علان و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیااور وقوعہ کے متعلق تفصیلات بھی لیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں مجموعی طور پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اس وقوعہ کے ملزمان کو بھی بہت جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائیگا، زخمی شہری نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو عیادت ر آنے کا شکریہ ادا کیا اور شہری کا کہنا تھا کہ پولیس کے بروقت ریسپانس اور آپکی اس قدر دلچسپی سے مجھے یقین ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے پاس اب کوئی راستہ نہیں وہ جلد گرفتار ہونگے،

Friday, May 3, 2019