کریک ڈاؤن کا آغاز

مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، 

مظفرگڑھ، ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی علی پور عبدالکریم خان کھوسہ معہ ٹیم نے موٹر سائیکل چھیننے والے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، دوسری کارروائی میں گن پوائنٹ پر جانور چوری کرنے والے گینگ کو بھی سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ملزمان مزمل اور اعجاز گھلو سے رائفل 44 بور، 1 پستول 30 بور اور چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برامد کرلیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، مویشی چور گینگ کے ملزمان حنیف جوئیہ،مجید گوپانگ اور جند وڈہ سانگی سے 5 لاکھ مالیت کے جانور اور 2 ریپیٹر 12 بور برامد کرالیئے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ڈی پی او کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کارروائیاں کی جائینگی، ترجمان پولیس

Friday, May 3, 2019