Main Gate District Police line Muzaffargarh

مظفرگڑھ (    ) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس لائن مظفرگڑھ انٹری پوائنٹ کی تزین و آرائش کرا کے دلکش منظر میں تبدیل کردیا، 
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس لائن جسکا مین انٹری پوائنٹ کراچی روڈ مظفرگڑھ پر واقع ہے پر پولیس کے حوالے سے کوئی خاص نشاندہی کی علامت نہ تھی جسکی کمی محسوس کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ نے لائن آفیسر ریاض حسین گھلو کو اس کی تزین آرائش کی ذمہ داری ساری سونپی جنہوں نے شب و روز محنت کر کے پولیس لائن مرکزی گیٹ پر ایک شیڈ تعمیر کروایا جس سے گیٹ پر ڈیوٹی دینے واے اہلکار دھوپ اور بارش سے محفوظ رہ کر سیکیورٹی ڈیوٹی دے سکیں گے اور لائٹس کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا کہ ہر آنے والے شخص کی بہترین شناخت ہو سکے، گیٹ کے ایک طرف پنجاب پولیس کا مونو گرام ساتھ ایمان، اتحاد، تنظیم اور یقین محکم الفاظوں سے مزین کیا جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا لائٹنگ میں نام اور ہوم آف پولیس کی عبارت انگریزی میں کندہ کی گئی ہے جس سے پولیس لائن کا انٹری گیٹ ایک دلچسپ منظر پیش کر رہا ہے جس سے آنے جانے والے افراد کے ذہن میں پولیس کا بہتر امیج پیدا ہوتا ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ٹاسک کی فوری اور بہترین تکمیل پر ریاض حسین گھلو لائن آفیسر اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا،

Wednesday, May 1, 2019