شکایات سیل کا قیام

مظفرگڑھ(     ) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کیطرف ڈی پی او دفتر میں نئے شکایات سیل کا قیام، 
تفصیل کے مطابق ڈی پی او دفتر میں دور دراز سے آنے والے سائلین کی سہولت اور آرام دہ ماحول دینے کے پیش نظر ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے کمرے کے قریب ایک کشادہ کمرے میں شکایات سیل قائم کیا جہاں سائلین کےلئے بیٹھنے کیلئے آرام دہ فرنیچر، پینے کیلئے صاف اور ٹھنڈا پانی اور فوری مسائل کا حل کیا جائیگا، دفتر کی تزئین و آرائش کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا اور سٹاف کو سائلین سے حسن و اخلاق سے پیش آنے اور فوری سماعت کیلئے ہدایات جاری کیں بعدازاں ڈی پی او مظفرگڑھ نے ترجمان پولیس کا دفتر ایک بڑے کمرے میں شفٹ کر کے اس کی تزئین و آرائش اور آرام دہ فرنیچر کا اہتمام کیا تاکہ دور دراز سے آنے والے معزز صحافی برادری کو ڈی پی او دفتر میں بیٹھنے کیلئے آرام دہ ماحول میسر آ سکے، ڈی پی او مظفرگڑھ نے دفتر پولیس میں ضلع بھر کے پولیس افسران سے الوداعی میٹنگ بھی کی جسمیں ان کا کہنا تھا مظفرگڑھ پولیس صوبہ کی بہادر پولیس ہے اور یہاں کا ہر طبقہ پولیس کی فرائض بجا آوری میں پولیس معاون ہے اور آج جناب انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان صاحب کی میٹنگ میں آپ سب کی محنت اور جذبے سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں ریجن بھر میں مظفرگڑھ ٹاپ پر تھا تو میں فخر محسوس کر رہا تھا کہ میں ایسی بہادر فورس کا کپتان ہوں اور آپ سب خراج تحسین کے مستحق ہیں اور مجھے امید ہے آئندہ بھی آپ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید محنت سے کام کریں گے اور عوام کے جان،مال عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں گے، الوداعی میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد گجر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، آرگنائزڈ کرائمز، ایس ایچ او، ز اور ضلع بھر سے آئے پولیس افسران و ملازمان نے ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین کو ان کی مظفرگڑھ میں خدمات کے پیش نظر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان جیسا کمانڈر کے زیر سایہ کام کر کے ہمیشہ ہمت اور نئے جذبے سے کام کیا، پولیس افسران و ملازمان نے آخر میں ڈی پی او غازی صلاح الدین کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیئے، مظفرگڑھ سے اس تھوڑے عرصہ قیام میں بہت اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں جو ہمیشہ کیلئے میری زندگی کا حصہ ہونگی،

Wednesday, May 1, 2019