فوری ریسپانس

مظفرگڑھ، (       ) تھانہ قریشی کے علاقے پٹرول سے بھرے ٹینکر کے الٹنے کا معاملہ،مقامی پولیس کے فوری ریسپانس نے بڑی تباہی سے بچا لیا، ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز اور ایس ایچ او تھانہ قریشی انسپکٹر خالد بلال اور ایس ایچ او تھانہ محمودکوٹ انسپکٹر اظہر حیدر فوری موقع پر پہنچے، گذشتہ شب پولیس تھانہ قریشی کو اطلاع ملی کی پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر ہیڈ کالو کے قریب الٹ گیا ہے اور اس میں سے پٹرول لیک بھی ہو رہا ہے اور لوگ اردگرد جمع ہو رہے ہیں جس سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے،تاہم پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کارڈن لر کے لوگوں کو اس بھی کیلئے دور کردیا، پولیس نے اس راستے کو عارضی طور بند کرتے ہوئے ٹریفک کو دوسری روڈ سے ڈائیورٹ کر دیا، پولیس افسران و ملازمان نے ساری رات آئل۔ٹینکر کے پاس روڈ پر گذاری اور تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کیئے، مقامی پولیس نے دیگر متعلقہ اداروں کو بھی مطلع کیا جنہوں نے فوری ریسپانڈ کیا، ہر دو ایس ایچ او،ز نے آئل ٹینکرمیں سے پٹرول دوسرے آئل ٹینکر میں شفٹ کرایا اور کرین کی مدد سے الٹے ہوئے آئل ٹینکر کو سیدھا بھی کروایا،ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس ٹیم ان کی آئل ٹینکر معاملے پر بہترین کارکردگی دکھانے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے،

Monday, April 29, 2019