کھلی کچہری

مظفرگڑھ (          ) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ڈی پی او دفتر کے سبزہ زار میں کھلی کچہری،
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے بعد نماز جمعہ ڈی ایس پی آرگنائزر کرئمز ریحان الرسول خان افغان،ڈی ایس صدر سرکل ناصر نواز اور انسپکٹر مہر عبد الستار کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جسمیں انہوں نے ضلع بھر سے آئے کثیر تعداد میں  سائلین میں سے ہر ایک۔لو تفصیلی ور سماعت کیا اور درخواستوں پر سماعت کے بعد متعلقہ افسران کو ٹیلی فون کر فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ کچھ درخواستوں کی سماعت کے بعد ڈی پی او نے حلقہ افسران کو لمیٹڈ ٹائم میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پہلے دی گئی درخواست پر تفتیشی افسر اور فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہوا تھا اور دونوں فریقین اور تفتیشی افسر کو تفصیلی طور سماعت کر کے ہدایات جاری کیں،تھانہ قریشی سے معذور سائل کی موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل کو سماعت کر کے حالات سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈی پی او دفتر کے سبزہ زار میں سائلین کے بیٹھنے اور عزت و احترام سے مسائل سننے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے تھے، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پولیس افسران کو میرٹ اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے اور سائلین کی طرف سے آئی تمام درخواستوں پر ان کے متعلق فیصلے مختص وقت میں کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے، سائلین میں ضلع بھر سے خواتین اور رمضان،رفیق،گل محمد،حبیب الرحمان،محمد اختر،اعجاز حسین،خالد شاہ اور دیگر پیش ہوئے،

Friday, April 26, 2019