معصوم بچیوں کو ورغلا کر اغوا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کرکے زیورات اور نقدی لوٹنے والے بین الاضلاعی خطرناک ملزم کے خلاف بڑی کارروائی،

مظفرگڑھ،تھانہ شاہ جمال پولیس کی معصوم بچیوں کو ورغلا کر اغوا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کرکے زیورات اور نقدی لوٹنے والے بین الاضلاعی خطرناک ملزم کے  خلاف بڑی کارروائی،

 مظفرگڑھ، ملزم شفقت تھانہ شاہ جمال کی حدود میں 2 کم سن 15/16 سالہ لڑکیوں کو امداد کے بہانے اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،ترجمان پولیس

 مظفرگڑھ،تھانہ شاہ جمال کے ہی علاقے 2 بزرگ خواتین کو اغوا کر کے کان کی بالیاں اور نقد رقم لوٹی،ترجمان پولیس

 مظفرگڑھ،ملزم شفقت پر تھانہ اوچ شریف بہاولپور میں اغوا کا مقدمہ درج ہے جبکہ تھانہ جتوئی اور صدر علی پور ایسی وارداتوں میں ملوث ہے،ترجمان پولیس

مظفرگڑھ،ملزم شفقت کو گرفتار کرتے ہوئے اس  سے فروخت کی گئی بالیوں کی نقد رقم 30 ہزار سمیت 1 لاکھ روپےاور موٹر سائیکل برآمد کرلیا،ترجمان پولیس

 مظفرگڑھ، پولیس ٹیم نے پستول 30 بور معہ گولیاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا،ترجمان پولیس

 مظفرگڑھ،ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال چوہدری جاوید اختر معہ پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،ترجمان پولیس

Thursday, April 25, 2019