سپورٹس

 

مظفرگڑھ( )پولیس کے جوان صوبائی سطح پر بیڈ منٹن کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوگئے، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کردیا، 
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ پولیس کے جوان حسن عباس، جمیل حیدر اور مصدق رزاق نےٹیم مینیجر رانا کلیم الرحمٰن کے ہمراہ انٹر ریجنز / یونٹس پنجاب بیڈ منٹن چیمپین شپ میں ڈیرہ غازیخان ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے گجرانوالہ میں ہونے والے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، فائنل میچ میں گجرانولہ ہی کی پی ایچ پی کی ٹیم کو شسکت دے کر پنجاب انٹر ریجن پولیس بیڈ منٹن چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، ایونٹ میں پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس ایس پی یو، پنجاب ہائی وے، ٹریفک,سی ٹی ڈی , ایلیٹ فورس,پی سی اور صوبہ بھر کی تمام رینجز نے بھی حصہ لیا، ڈیرہ غازی خان ریجن کی نمائندگی کرنے والے تینوں جوانوں کا تعلق مظفرگڑھ پولیس سے ہے، اس پر مسرت موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین جوانوں کو نقد انعام، تعریفی اسناد، اور شاباش دی، اس کے علاوہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وہ ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کیلئے تحریری طور سفارش ارسال کرینگے،

Thursday, April 25, 2019