تھا نہ سول لائن پو لیس کی بڑ ی کاروا ئی

مظفرگڑھ(          )تھا نہ سول لائن پو لیس کی بڑ ی کاروا ئی مظفرگڑھ شہر میں سپر سٹور ڈکیتی کی واردات کرنے والے کھوکھر گینگ کےسرغنہ سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرکےلوٹاگیا سامان اورناجائزاسلحہ بھی بر آمدکر لیا۔     تفصیل کےمطابق مورخہ 16-3-19کویونس سپر سٹوربالمقابل گورنمنٹ بوا ئزکا لج پر 4 کس ملزمان مسلح پسٹل منہ پر منڈا سےلپیٹ کر ایک کار برنگ لال آئے اور اسلحہ کےزور پر رقم 19700/- روپےاور سٹورسے مختلف اشیا ء لو ٹ کر فرار ہوگئے، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمدصلا ح الدین نےاس واردات کا نوٹس لے کر ایس ایچ او سو ل لا ئنز کو جلد از جلد ملزما ن کو گرفتار کر کے ان سے لو ٹی گئی رقم اور سامان بر آمد کر نے کا حکم دیا، ایس ایچ او سول لائن فرحان کریم، اے ایس آ ئی احسان الحق معہ پولیس ٹیم نے شہر میں ڈکیتی کر نے وا لے کھوکھر گینگ کے 4 ملزما ن تنویر ،زاہد ،شکیل، توقیر کو جدید سا ئنٹیفک طریقوں کی مدد سے گر فتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم مبلغ 19700/-رو پے اور اشیا ء خوردنوش بھی برآمد کرالئے تھانہ سول لائن نے ان خطرناک ملزمان سے ناجائز اسلحہ جس کا خوف دیکر شریف شہری کا لوٹا تھا جن میں 3 عدد پستول 30 بور معہ درجنوں زندہ روند بھی برآمد کرالیئے، ڈی پی او مظفر گڑ ھ غاز ی محمد صلا ح الد ین نے تھانہ سول لائن پولیس کی اس بہترین کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعا م اور تعر یفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے،

Wednesday, April 24, 2019