ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ

مظفرگڑھ،ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ضلع بھر کے پولیس افسران سے انسپکٹر جنرل پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف نواز کی پالیسی گائیڈ لائن اور ہدایات پر عملدرآمد کیلئے پولیس لائن میں میٹنگ،
تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی جسمیں ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد گجر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان، تمام ایس ڈی پی او،ز،  تمام ایس ایچ او،ز اور دفتر پولیس برانچز ہیڈز شامل تھے، میٹنگ میں ڈی پی او نے نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف نواز کی ترجیحات اور ان پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کیئے جن میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے تک مجرمان اشتہاریوں کے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائیگا جس سے جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد ملے گی، پولیس افسران پرو ایکٹو پولیسنگ کریں اور اسی سے عوام ایک تو دوسرے دفتروں کے چکر کاٹنے سے بچ جائیں گے اور ان کی دعائیں آپکی خوشحالی کا سبب بنے گی مخلوق خدا کی دعائیں لیں، عوام کیلئے اجتماعی طور عام گذرگاہوں کو کھلا رکھوائیں،تجاوزات کا خاتمی یقینی ںنائیں، زمینی معاملات میں مکمل طور قانونی طریقہ کار اپنائیں اور ریونیو سٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ایس ایچ او،ز اپنی زمہ داری کا احساس کریں، پولیس افسران کا عوام اور ملازمین کے ساتھ رویہ مثالی ہونا چاہیئے اور پولیس کیطرف کسی پر تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا بلکہ مثالی سزائیں دی جائینگی، تفتیش کو تشدد سے ہٹ کر جدت سے کیا جائیگا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استفادہ لیا جائے، پولیس گشت کو موثر بنانے کیلئے گشت افسران کو ٹریننگز بھی کروائی جائینگی، رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے ابھی سے کام شروع کر دیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے، پولیس افسران محنت کے جذبے سے کام کریں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اس کے اوہ پولیس کا امیج بہتر بنانے کیلئے کوئی راستہ ہی نہیں ہے، بعدازاں ڈی پی او نے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق ضلع بھر سے آئے پولیس افسران و ملازمین کی درخواستوں پر ان کی مسائل سماعت کیئے اور ان۔کی ویلفیئر کو یقینی بناتے ہوئے موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے

Tuesday, April 23, 2019