دفتری سٹاف کی کارکردگی اور ڈسپلن ضلع بھر میں مثالی ہونا چاہیئے

مظفرگڑھ (     ) دفتری سٹاف کی کارکردگی اور ڈسپلن ضلع بھر میں مثالی ہونا چاہیئے، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی دفتر پولیس کے برانچز ہیڈز کے ساتھ پولیس لائن میٹنگ 
تفصیل کے مطابق ہفتہ وار شیڈول کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس لائن میں پولیس ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی اور ملازمین کے مسائل بھی سماعت کیئے، ڈی پی او نے دفتری عملے ساتھ میٹنگ جسمیں ان کا کہنا تھا کہ دفتری عملے کی فیلڈ سٹاف اور عوام کے ساتھ مثالی رویہ اور کارکردگی ہونی چاہیے اور اپنے اپنے متعلقہ کام میں بہترین دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کام کریں، آپ کے کام میں خلوص نیت اور ڈسپلن نظر آنا چاہیے، وقت کی پابندی لے حوالے سے بھی ڈی پی او نے ہدایات دیں، بعدازاں ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ضلع بھر سے آئے ملازمین کے مسائل کی سماعت کی اور ان کے حل کے فوری احکامات جاری کیئے جن میں تبادلہ جات، چھٹیاں، میڈیکل فنڈز و دیگر شامل تھے، اس کے بعد ڈی پی او نے پولیس لائن میں ہی اردل روم کا انعقاد کیا اور اظہار وجوہ کے نوٹسز پر ملازمین کو سزائیں بھی دیں اور اظہار وجوہ کے نوٹسز پر مطمئن کرنے پر نوٹسز فائل بھی کر دیئے، ڈی پی او نے مظفرگڑھ پولیس میں کام کرنے والے درجنوں کرسچن ملازمین کو ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عیدی بھی دی جس سے ضلع بھر میں کرسچن ملازمین نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا،

Wednesday, April 17, 2019