ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی دفتر پولیس کے برانچز ہیڈز کے ساتھ میٹنگ اور اردل روم کا انعقاد

Tuesday, April 16, 2019

مظفرگڑھ (     )سنگین بے ضابطیوں اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، دفتری سٹاف کی کارکردگی اور ڈسپلن ضلع بھر میں مثالی ہونا چاہیئے ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی دفتر پولیس کے برانچز ہیڈز کے ساتھ میٹنگ اور اردل روم کا انعقاد
تفصیل کے مطابق ہفتہ وار شیڈول کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا، ڈی پی او نے اظہار وجوہ کے نوٹسز پر ملازمین کو سزائیں بھی دیں،ڈی پی او کا کہنا تھا سنگین بے ضابطگیوں ،ڈسپلن میں غفلت، اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائیگا ان سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی، ڈی پی او نے پولیس لائن میں پولیس ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی اور ملازمین کے مسائل بھی سماعت کیئے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دفتری عملے کی فیلڈ سٹاف اور عوام کے ساتھ مثالی رویہ اور کارکردگی ہونی چاہیے اور اپنے اپنے متعلقہ کام میں بہترین دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کام کریں، آپ کے کام میں خلوص نیت اور ڈسپلن نظر آنا چاہیے، وقت کی پابندی کے حوالے سے بھی ڈی پی او نے ہدایات دیں، بعدازاں ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے ضلع بھر سے آئے ملازمین کے مسائل کی سماعت کی اور ان کے حل کے فوری احکامات جاری کیئے جن میں تبادلہ جات، چھٹیاں، میڈیکل فنڈز و دیگر شامل تھے، ، ڈی پی او نے مظفرگڑھ پولیس میں کام کرنے والے درجنوں کرسچن ملازمین کو ایسٹر کے تہوار کے موقع پر عیدی بھی دی جس سے ضلع بھر میں کرسچن ملازمین نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا