ریٹائر منٹ تو ہو گئ پولیس کو چھوڑنے پر دل نہیں کر رہا

ریٹائر منٹ تو ہو گئ پولیس کو چھوڑنے پر دل نہیں کر رہا، 

آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پولیس کا حصہ ہیں،،، 

ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی مجاہد گورائیہ اور ریٹائر ہونے والے کنسٹیبل کریم بخش کے درمیان مکال
تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس کے کنسٹیبل پولیس میں نوکری کی ہزاروں داستانیں دل میں سمائے ہوئے تھانہ روہیلانوالی میں آخری تعیناتی میں 60 سال عمر پوری کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہو گئے، کنسٹیبل کریم بخش کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی مجاہد گوراہا اور تجانے میں تعینات ان کے دیگر ساتھیوں نے بہترین انداز میں تھانے سے رخصت کیا، تھانے میں کنسٹیبل کریم بخش کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں گذرا ہر پل ان کو یاد آ رہا ہے اور پولیس کی وردی سے ان کو بے پناہ عزت ملی ہے اور تمام نوکری میں عوام کی جان، مال عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ بے پناہ عزت سے نوازا، آج مجھے فخر ہے کہ میں نے پولیس میں نوکری میں روزگار کے ساتھ ساتھ اخروی زندگی کا سامان ساتھ لے کر جا رہا ہوں اور آج کا دن بھی میرے لئے ایک حسین اور یادگار دن رہے گا کہ ایس ایچ او صاحب اور ساتھیوں نے بے پناہ عزت دیکر یہاں سے رخصت کیا اور باقی کی زندگی گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ پولیس کی یادوں کو شئیر کر کے گذارونگا، ایس ایچ او مجاہد گوراہا اور دیگر تمام ملزمان نے کنسٹیبل کریم بخش کو مٹھائی کھلائی اور ان کے گھر تک رخصت کیا، اور ان کی پولیس محکمہ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،

Wednesday, April 17, 2019