جتوئی؛2 بین الاضلاعی گینگ تھہیم گبول اور کوڑا بھنڈ گینگ کے سرغنہ سمیت تمام ملزمان گرفتار

جتوئی(              )
جتوئی؛2 بین الاضلاعی گینگ تھہیم گبول اور کوڑا بھنڈ گینگ کے سرغنہ سمیت تمام ملزمان گرفتار کر 

کے لاکھوں روپے نقد،5موٹرسائیکلوں، نصف درجن پیٹرسولر پلیٹیں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرالیا گیا، ڈی ایس پی 

جتوئی آصف رشید کی تھانہ جتوئی میں لریس کانفرنس تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی جتوئی چوہدری 

آصف رشیدنے ایس ایچ او جتوئی چوہدری اصغر علی اور کرائم فائٹر غلام عباس بلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 

بتایا کہ جتوئی اور مضافات سے مسلسل چوری ڈکتی کی وارداتیں عام تھیں جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ غازی صلاح الدین 

نے میری ،ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جسمیں کرائم فائٹر غلام عباس بلہ ،عبدالرزاق گجر،سلطان 

محمود،کاشف حسین شامل ہیں پولیس ٹیم جس میں اگر غلام عباس بلہ کرائم فائٹر اور عبدالرزاق گجر اور کنسٹیبلان سلطان 

محمود،کاشف حسین کی دن رات کاوشوں اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان کو ٹریس کرکے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا 

اور دوران تفتیش گبول تھہیم گینگ کے ماسٹر مائنڈعرفان عرف عرفانی تھہیم اسکے ساتھیوں ندیم عرف ندیما،عبیداللہ 

عرف عبیدی،محمد اکبر عرف اکبرا،ایاز عرف ایازانے 5موٹر سائیکل ڈکیتیوں میں چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد کرادئے 

اس کے علاوہ ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد،بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرکے سپرداری پرمالکان کے حوالے 

کردیا اس کے علاوہ چوریوں کی وارداتیں کرنیوالی گینگ کوڑا بھنڈ گینگ کو ماسٹر مائنڈکوڑا بھنڈ اسکے ساتھیوں محمد سلیم عرف 

سلیما غزلانی،محمد شاہد عرف شاہدا کو بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے کچے کے علاقوں سے علیحدہ علیحدہ گرفتار 

کیا دوران تفتیش اس گینگ نے بھی نصف درجن کے قریب پیٹر انجن ،موٹر پانی،سولر پلیٹ،پنکھے بور والے ،بیٹریاں جنکی 

مالیت کم و بیش 5لاکھ50ہزارروپے بنتی ہے برآمد کی گیں اس موقع پر ڈی ایس پی جتوئی چوہدری آصف رشید نے بتایا کہ 

اگر پولیس ان جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کرتی رہے تو یقیناًجراقئم میں بھی کمی رونما ہوگی اس موقع پر انہوں نے ایک 

سوال کے جواب میں بتایا کہ ان دونوں گینگ کی گرفتاری میں کرائم فائٹر غلام عباس بلہ کا کردار قابل تعریف ہے

Tuesday, April 16, 2019