موٹرسائیکل گینگ

ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، ڈی ایس پی کوٹ ادو منور خان بزدار کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کوٹ ادو کلیم اللہ گادھی سب انسپکٹر زاہد خان لغاری معہ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر کے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برامد کر کے 18 موٹر سائیکل مالکان میں تقسیم کردیئے، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا،

Sunday, April 14, 2019