بروقت کاروائی

مظفرگڑھ، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، 
ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور زاہد محمود لغاری معہ پولیس ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا،ملزم حاجی احمد سے جدید آٹو میٹک رائفل بھی برامد کر لی گئی، ملزم پر چوری، راہزنی، ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی کے 9 مقدمات درج ہیں، ایس ایچ او تھانہ رنگپور سب انسپکٹر عزیز اللہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اعجاز احمد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ رائفل 9 ای ایم برامد ک کے گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان عبدالشکور قیصرانی، ملک شریف ملانہ معہ پولیس ٹیم نے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر ملزم سجاد کو گرفتار کرتے ہوئے 60 لٹ شراب بھی برامد کر لی، ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ضلع بھر میں جاری رہینگی،

Sunday, April 14, 2019