پولیس نے موٹرسائیکل چورگینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس سے 5موٹرسائیکلیں ،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی

مظفرگڑھ( )

پولیس نے موٹرسائیکل چورگینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے اس سے 5موٹرسائیکلیں ،اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ۔تفصیلات کیمطابق علی پور شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے کے بعد ڈی پی اوملک اویس احمد کی جانب سے گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے سی آئی اے سٹاف علی پور پر مشتمل خصوصی ٹیم بنائی گئی تھی ۔خصوصی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے بعد گینگ کے سرغنہ کو علی پور شہر سے گرفتار کرلیا اور اس سے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی 5موٹرسائیکلیں،اسلحہ اور2لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔ملزم موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں کئی افراد کو زخمی بھی کرچکے تھے ۔موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری پر شہریوں نے ڈی پی اوملک اویس احمد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوملک اویس احمد کا کہنا تھا کہ ضلع میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپناکردار ادا کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جلد ضلع بھر سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہوگا۔اس موقع پر ڈی پی اونے انچارج سی آئی اے سٹاف منیر حسین اورسی آئی اے سٹاف علی پور کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کا بھی اعلان کیا

Monday, January 9, 2017