مظفرگڑھ. تھانہ خانگڑھ کی حدود سے قتل,روڈ ڈکیتی,اغوا برائے تاوان و سنگین مقدمات کا اشتہاری ملزم گرفتار.

مظفرگڑھ. تھانہ خانگڑھ کی حدود سے قتل,روڈ ڈکیتی,اغوا برائے تاوان و سنگین مقدمات کا اشتہاری ملزم گرفتار. 

 

ملزم منور عرف منی سلانی کے سر کی قیمت 20لاکھ مقرر تھی.

 ملزم پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے جرائم کے  25 مقدمات درج ہیں.

 ملزم منی سلانی نے آج 2 گھنٹے قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہائی ایس وین اور ڈرائیور سے40  ہزار چھین لیے تھے.

 ایس ایچ او خانگڑھ نے بروقت ناکہ بندی کر کے ملزم منی سلانی کو بھرپور مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا.

 ایس ایچ او نے ملزم سے اسلحہ ,رقم اور ہائی ایس وین بھی برامد کر لی.

 ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایس ایچ او رمضان شاہد کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید کہا کہ ایسے پولیس افسران پوری قوم کا سرمایہ اور فخر ہیں.

Sunday, January 15, 2017